ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ عدالت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو طلب کرلیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو عدالت طلب کرلیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے

پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی ۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر کے حکم دیا ہے کہ فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے کیس مینجمنٹ کانفرنس کے لئے پیش ہوں ۔ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے درخواست سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے بارے درخواست پہلے بھی رد کی جا چکی ہے،فریقین کی جانب سے دلائل بھی دئیے جا چکے ہیں،فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں۔عدالت نے مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…