اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکورٹی سکینرز کاعرصہ دارز سے خراب ہونے کاانکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکورٹی سکینرز کاعرصہ دارز سے خراب ہونے کاانکشاف ہواہے،سکینرز کی خرابی کی وجہ سے مسافروں کاسامان بغیر کسی تلاشی کے جانے دیاجارہاہے،ترجمان ریلوے پولیس کاکہناہے کہ سکینرز کی خرابی پر وزارت

کوکئی بارلکھ چکے ہیں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سکینرمشین ٹھیک نہیں کرسکتے فنڈز ملیں گے تو ٹھیک ہوں گے۔اس خبررساں ادرے کے مطابق پاکستان ریلوے کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کاسامان چیک کرنے کے لیے سیکورٹی سکینرز مشینوں کالگایاگیا جو مسافروں کے سامان کی تلاشی کے لیے استعمال ہوتے تھے مگر اب انکشاف ہواہے کہ 7میں سے تمام مشینیں عرصہ دراز سے خراب ہیں یہ مشینیں کراچی،لاہور،راولپنڈی،پشاور سمیت سات بڑے ریلوے سٹیشنوں میں لگائی گئی تھیں سب سے آخر میں راولپنڈی سٹیشن پر لگاسکینر خراب ہوا۔سیکورٹی سکین کی مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کاسامان بغیرتلاشی کے جانے دیاجارہاہے جس سے ممنوعہ اشیاء بھی مسافر ٹرین میں پہنچ جاتی ہیں جبکہ مسافر ٹرنیوں اور ریلوے سٹیشنوں کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا اس حوالے سے ترجمان ریلوے پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ تمام سکینر م مشینیں خراب ہیں اور اس کے لیے وزارت کو خط لکھے گئے ہیں کہ ان کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز جاری کئے جائیں مگر ابھی تک کسی قسم کے فنڈز جاری نہیں ہوئے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مشینوں کوٹھیک نہیں کیاجاسکتاوزارت کوفنڈز کیلئے بارباریاددہانی کے خط بھی لکھے ہیں 7سکینرز مشینوں کے ہے 40لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کئے ہیں فنڈز مل جائیں تو تمام مشینوں کوٹھیک کرلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…