جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرانے والے فلپائنی عالم دین انتقال کرگئے

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 30 سال تک سعودی عرب میں پڑھانے والے فلپائن کے مسلمان مبلغ انتقال کر گئے ، محمد دیلبینیا نے کینسر کی جنگ ہارنے سے پہلے 30 ہزار لوگوں کو اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے قریب البطحاء سوسائٹی میں واقع کال اینڈ گائیڈنس سوسائٹی نے

فلپائنی مبلغ شیخ محمد دیلبینیا کا سوگ منایا ، جو 30 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے سفر کے بعد گزشتہ روز ریاض میں انتقال کر گئے تھے ، اس دوران انہوں نے تقریباً 30 ہزار سے زائد لوگوں کی اسلام قبول کرنے میں مدد کی۔ سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیلبینیا جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، اس موذی مرض کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ، ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی مسجد عتیقہ میں ادا کی جائے گی اور ان کی میت منصوریہ قبرستان میں دفن کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی مبلغ نے 30 سال قبل سوسائٹی کے البطحاء کے دفتر میں اسلام قبول کیا تھا ، جس کے بعد سے انہوں نے دفتر میں سرکاری مبلغ کی حیثیت سے کام کیا اس دوران انہوں نے 30 ہزار سے زائد مرد اور خواتین کے مذہب تبدیل کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…