جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ٗ طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے

ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے، سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ افغانستان کو گزشتہ 40 سال سے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کو قوم پرستی سے جوڑنا انسانیت کی توہین ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کورونا وائرس سے دوچار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…