اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رہا کر دیا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پورنو گرافی کیس میں راج کندرا کی ضمانت کے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ضمانت ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی دو ماہ کے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت منظور کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر کی ضمانت کے احکامات جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں لکھا تھا ”رینبو (قوس قزح) اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک برے طوفان کے بعد خوبصورت چیزیں ہوسکتی ہیں”۔ شلپا شیٹھی کی اسٹوری کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ اسٹوری شیئر کرکے انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔شلپا شیٹھی کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے روز راج کندرا کے 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت نے راج کندرا کے ساتھی ریان تھورپے کی بھی 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔دریں اثنا ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عدالت میں 15 سو صفحات کی ضمنی چارج شیٹ پیش کی تھی۔ جس کے بعد کندرا نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ‘بلی کا بکرا’ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے دو ماہ قبل 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…