ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ائیر ایمبولینس میں مزید تاخیر ہوئی تو عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، جوادعمرشریف

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

کر اچی(این این آئی)کامیڈی کنگ عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ امریکا روانگی کے لیے ایئرایمبولنس کی جانب سے شیڈول رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ ان کے والد کی طبعیت بہتر ہے۔بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرایمبولنس کے طریقہ کار پر کام شروع ہوچکا ہے اور اگلے دو سے

تین روز میں وہاں سے شیڈول آجائے گا۔ ایئرایمبولنس کا ایک طے شدہ ضابطہ ہوتا ہے جس میں یہ شامل ہوتا ہے کہ جن ہوائی اڈوں پر ایندھن بھرنے کے لیے ہیلی کاپٹر اتریگا، وہاں سے اجازت نامہ حاصل کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے براہ راست عمر شریف کو واشنگٹن اسپتال لے جایا جائے گا۔ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی عمر شریف سے پیار کرتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ عمر شریف کی اسپتال کے اندر لی گئی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کو وائرل کریں۔ یہ تصاویر بہت ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔عمر شریف کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد نے پاکستان سے پیار کیا اور ملک کا نام ہمیشہ بلند کیا۔ جن لوگوں نے عمر شریف کی تصاویر وائرل کیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔جواد عمر نے کہا کہ حکومت کا شکرگزار ہیں جنہوں نے عمر شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلیے ہرممکن اقدامات کئے۔امریکا میں ڈاکٹرز مکمل تیار ہیں اور وہ صرف عمر شریف کی موجودگی کا انتظار کررہے ہیں اور روانگی کا شیڈول آتے ہی میڈیا سے بھی شیئر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ایئرایمبولینس سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو تقریبا 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ایئرایمبولینس میں عمر شریف کے ساتھ ان کی پہلی اور تیسری اہلیہ، دونوں بیٹے اور طبی عملے کے 2 افراد بھی ساتھ جائیں گے۔عمرشریف امریکا میں 1 ماہ قیام کریں گے اور ان کا علاج واشنگٹن اسپتال میں ہوگا۔ دوسری جانب کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ اگر ایئرایمبولینس میں تاخیر ہوئی تو ان کے والد کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ملاقات کی اور والد کو بیرون ملک بھجوانے کے انتظامات پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاکہ حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیڈین عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، شہری انہیں ایک بار پھر اسی طرح اسٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔بیٹے جواد عمر نے کہا کہ ایئر ایمبولینس میں مزید تاخیر سے عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سے جلد انتظام کروایا جائے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے ضروری کاروائی فوری مکمل کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…