جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لمبے کان والا کتا، ہاتھوں سے چلنے والا انسان اوربلند قامت مرد ٗ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایڈیشن2022 جاری کر دیا گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایڈیشن2022 جاری کر دیا گیا۔دنیا کے سب سے لمبے کان والا کتا، پستہ قد باڈی بلڈر، ہاتھوں کی مدد سے سب سے تیز چلنے والے انسان سمیت دنیا بھر میں مختلف کارنامے انجام دینے والے ریکارڈ بک میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایڈیشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالانہ کتاب میں ریکارڈز اور غیر

معمولی کارناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیتھینی لوج نامی جمناسٹ نے 42.64 سیکنڈز میں قلا بازیاں لگاتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔اْنہوں نے دنیا کی ‘تیز ترین 100 میٹر فارورڈ رولز’ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 30 سیکنڈز کے دورانیے میں سب سے زیادہ 360 ڈگری کی قلا بازی لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے زایان کلارک ٹانگوں سے محروم ہیں لیکن انہوں نے اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور ہاتھوں کی مدد سے 4.78 سیکنڈز میں زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ بنا کر ریکارڈ بک میں نام درج کروایا ۔آئیوری کوسٹ کی لٹیشا نے رسی سے نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے 30 سیکنڈ تک کودنے کا ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا نام بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نئے ایڈیشن کاحصہ ہے۔اس ریکارڈ کے لیے لٹیشا کے نے اپنے قدرتی بالوں میں نقلی بالوں کی ایکسٹینشن لگا کر چْٹیا بنا کر اسے رسی کی طرح ڈھالا تھا جس کے بعد ان رسی نما بالوں کی مدد سے کود کر انہوں نے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ کودنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔دنیا کے سب سے

بلند قامت مرد کا ٹائٹل امریکہ سے تعلق رکھنے والے اولیور ریو نے اپنے نام کیا ہے جن کا قد سات فٹ 5.33 سینٹی میٹر ہے۔دوسری جانب ‘لو’ نامی کتا بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔ امریکہ کے پیج اولسن کے پالتو کتے نے دنیا کے سب سے لمبے کان رکھنے والے کتے کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔ لو کے کان کی لمبائی 34 سینٹی میٹر ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…