جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پہ الیکشن کمشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،اتوار کے روز وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف

اکسانے پر وزرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ، الیکشن کمشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمشن پر حملے کئے جارہے ہیں ،الیکشن کمشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے ،الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 10 کے تحت الیکشن کمشن وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کرے ،الیکشن کمشن پر سنگین الزامات حکومت کی غیرجمہوری اور آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے ،مریم اور نگزیب نے مزید کہا کہ آرٹی ایس کی پیداوار حکومت اور اس کے وزراء چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر اور اس کے ارکان آئین اور قانون کی زبان بول رہے ہیں جو مسلط شدہ حکومت کو سمجھ نہیں آتی ،عمران صاحب غیرقانون فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمشن پر دباو ڈال رہے ہیں ،عمران صاحب کے حکم پر غیرقانونی فار ن فنڈنگ کیس میں من مرضی کا فیصلہ لینے کے لئے الیکشن کمشن کو بلیک میل کیاجا رہا ہے ،ڈسکہ الیکشن کی دھند اور الیکشن چوری پکڑے جانے کی رپورٹ رکوانے کے لئے حکومت کی طرف سے الیکشن کمشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ،ڈسکہ اور اب کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے نتائج کا غصہ عمران صاحب کے حکم پر الیکشن کمیشن پہ نکالا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…