فیصل آباد(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے تھانہ سرگودھا روڈ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتلہ بیوی کو عمر قید اور اس کے آشنا کو سزائے موت اور 5,5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان کو 6,6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔
استغاثہ کے مطابق ناجائز تعلقات کی بناء پر مجرمہ تانیہ بی بی نے اپنے آشنا ارسلان شہزاد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر مزمل کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا کو سزا کا حکم دے دیا۔