پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان دھماکوں سے لرز اٹھا، طالبان سمیت 3 افغان شہری جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 18  ستمبر‬‮  2021 |

جلال آباد (این این آئی)افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدرمقام جلال آبا د میں یکے بعد بعد دیگر تین دھماکوں میں طالبان سمیت3 افغان شہری جاں بحق اور 20 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان دارالحکومت کابل میں بھی سڑک کنارے بم پھٹنے سے 2شہری زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ اور غیرملکی میڈیاکے مطابق ہفتہ کے روز مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلا ل آباد میں طالبان کی

گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا جس کے بعد یکے بعد دیگر مزید دو دھماکے ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے جلال آباد شہر میں واقع بھارتی قونصل خانے کے سامنے گل باغ کے علاقہ میں طالبان کی گاڑی پر ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں کم از کم دو طالبان اور ایک عام شہری سمیت تین افغان شہری جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے تاہم طالبان حکام اور محکمہ صحت نے دو افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ننگر ہاربجلی گھر کا صوبائی افسربھی شامل ہے۔ زخمیوں میں دو خواتین اور عام شہری سمیت طالبان بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ مقامی ہسپتال ذرائع کے مطابق 20 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ طالبان کے قبضہ کے بعد افغانستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کئی لوگ ہلاک و زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دھماکوں کا ہدف طالبان تھے۔ادھر افغان دارالحکومت کابل کے ضلع دشت برچی میں بھی ہفتہ کی صبح ایک سڑک پر نصب بم پھٹ گیا جس کی زدمیں آکر دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ ان دھماکوں کی فوری طورپر کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…