اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت سے یو اے ای جانے والی پروازوں کی بندش کا خدشہ ہے ،متحدہ امارات نے پاکستانی ایئرپورٹس پر ہونے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا،این سی او سی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن اور
ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ۔ این سی اوسی کے مطابق اگست کے مہینے میں پاکستان سے 75ہزار افراد یو اے ای روانہ ہوئے۔خط میں کہاگیاکہ منفی ریپڈ پی سی آر کے باجود متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 684 مسافروں کا کورونا مثبت پایا گیا،یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ان مسائل سے یو اے ای کے لیے پروازوں کی بحالی کی کوششوں پر سنگین اثرات ہوسکتے ہیں، غیر معیاری ریپڈ ٹیسٹ سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ کو نقصان متاثر ہورہی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کا نظام بنائے، مستقبل میں ایسے واقعات پر قابو پایا جائے۔