منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے پاؤں کے لیے جوتے تیار

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے پائوں کیلئے جوتے تیار کر لیے گئے ‘ان جوتوں کا سفر جنوبی امریکا کے شہر کراکس میں جا کر اختتام پذیر ہوگا کیوں کہ اس شہر کے مضافات میں ایک ایسا شخص رہتا ہے، جس کے پاؤں دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔ جرمنی کے اس ماہر موچی کے گاہک دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔جرمنی کے علاقے میونسٹرلانڈ کے کشف دوز گیورک ویسلز عام

لوگوں کے بجائے ایسے خاص لوگوں کے لیے جوتے تیار کرتے ہیں، جنہیں دنیا بھر کی دکانوں سے اپنے غیر معمولی پیروں کے لیے مناسب جوتے نہیں ملتے۔ جرمنی کے اس موچی نے جوتوں کے حوالے سے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے پیروں کے لیے جوتے تیار کرنے کے لیے گیورک ویسلز نے رواں برس مئی میں جنوبی امریکا تک کا سفر کیا تھا تاکہ وہاں موجود ایک سترہ سالہ لڑکے کے پاؤں کا ناپ لے سکیں۔ اس لڑکے کے جوتوں کا سائز 66 نمبر ہے اور یہ لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے شہر کراکس کے مضافات میں رہتا ہے۔گیورک ویسلز کے مطابق اس نوجوان کو ایکرومیگلی نامی بیماری ہے۔ یہ پیٹیوٹری غدود کا ایک ایسا کینسر ہے، جس میں پاؤں اور ہاتھ غیرمعمولی طور پر بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔گیورک ویسلز کے مطابق نوجوان جیسن روڈریگوئز کے پاؤں 44 سینٹی میٹر لمبے ہیں اور گزشتہ دس برسوں سے اس نے جوتے نہیں پہنے۔ معلوم ریکارڈ کے مطابق ابھی تک دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے، جس کے پاؤں 44 سینٹی میٹر لمبے ہوں۔ گیورک ویسلز بڑے سائز کے جوتے تیار کرنے کے ماہر مانے جاتے ہیں اور دنیا کے سب سے دراز قد شخص سلطان گوئزن کے جوتے بھی یہی تیار کرتے ہیں۔جیسن روڈریگوئز اب کراکس سے تقریبا ایک گھنٹہ دوری پر جرمنی سے آنے والے اپنے ان خاص جوتوں کا انتظار کر رہا ہے۔ گیورک ویسلز کو اس نوجوان کا علم ایسے ہوا تھا کہ متاثرہ لڑکے کے خاندان نے انہیں تصاویر بھیجی تھیں اور اس حوالے سے مدد کرنے کے لیے کہا تھا۔ ان تصاویر کی مدد سے گیورک ویسلز صحیح ناپ نہیں لے سکتے تھے اور اسی وجہ سے انہیں خود وینزویلا جانا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…