ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر کے جلوے اور سوجی کے حلوے کے علاوہ مولانا کو کچھ نہیں سوجھتا ، فیاض الحسن چوہان

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں پنجاب میں زراعت کے شعبے میں بھرپور انداز میں ترقی ہوئی۔کسانوں کو فیصلوں کی مکمل قیمت مل رہی ہے۔آج سے پہلے کسان خوشحال نہیں تھا لیکن اب زرعی علاقوں میں کسان آپ کو خوشحال ملے گا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ زرعی پالیسی لائی گئی ہے

اور اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔146نئی منڈیوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ڈیڑھ ارب روپے کسانوں کے مسائل کے تدارک کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔کسان کارڈ متعارف کروایاگیا ہے جس کے ذریعے ڈائریکٹ کسان کے اکانٹ میں جاتے ہیں۔لاکھوں کسانوں کے ہاتھوں آج کسان کارڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج لاہورپریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300ارب روپے کے پراجیکٹ لگائے جا رہے ہیں۔ 44ارب روپے میں بیج اور بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔کسانوں کی آمدن میں تین ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جدید ڈرپ اور سپرنکلنگ سسٹم پر 60فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔تین سالوں میں اربوں روپے جو آل شریف نے کسانوں کو پھنسایا ہوا تھا وہ کسانوں کو واپس دلوائے گئے ہیں اب کسانوں کا ایک روپیہ کسی کے پاس پھنسا ہوا نہیں ہے۔آج کاشتکار خوش ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا کل کا بیان بڑا پسند آیا۔ڈالر کے جلوے اور سوجی کے حلوے کے علاوہ مولانا کو کچھ نہیں سوجھتا لیکن کل شاید بادام کھا کر انہوں نے اچھی بات کی کہ سات لوگوں سے تحریک عدم اعتماد لانے پر وہ لعنت بھیجتے ہیں۔پنجاب میں لیڈر سندھ سے آتا ہے اور دعوی کرتا ہے کہ بنی گالہ سے چیخیں نکلیں گی جبکہ چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں۔پیپلزپارٹی اور بلاول کا جنوبی پنجاب کا دورہ زیرو رہا ہے۔

جیب میں نہیں دھیلہ اور دیکھنے چلے ہیں میلہ۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کنٹونمنٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اچھا کھیلی ہے۔219سیٹوں پر الیکشن ہوا جن میں سے 102سیٹیں تحریک انصاف نے جیتی ہیں کیونکہ 38آزاد امیدوار تحریک انصاف جائن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں لاہور اور راولپنڈی کی پرفارمینس کو بہتر نہیں کہوں گالیکن لاہور میں رزلٹ پچھلی دفعہ سے بہتر ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف میاں جاوید لطیف کو استعمال کرتے ہوئے نوازشریف اور بیگم صفدر اعوان نے دراصل تنقید کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…