پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نبی کریم ﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبین کالفظ لازمی لکھا اورپڑھا جائے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے نبی کریم ﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبین کالفظ لازمی لکھااورپڑھنے کے حوالے سے قراردادسمیت چارقراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس میں ایم پی اے عبدالاسلام آفریدی نے قراردادپیش کی جس کے متن کے مطابق پاکستان کاقیام دین اسلام کی خاطرہوااس بناء پرپاکستان کی قومی وصوبائی اسمبلیوں نے

اسلامی عقائدکے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ان عقائد میں اہم ترین عقیدہ ختم نبوت کاہے اس کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی نے مختلف قراردادیں منظورکی ہیں جن میں اس عقیدہ کی اہمیت اجاگرکرنے کی سعی کی گئی ہے اس ایوان کی یہ رائے ہے کہ نبی کریم ﷺکی حرمت پرہم سب مسلمان اپناسب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اس لئے ہمیں ااس معززایوان میں یہ قراردادپیش کرتاہوں کہ ہمارایمان ہے کہ محبوب آقاخاتم النبین ?سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہے لہذا صوبہ خیبرپختونخوامیں اس بات کویقینی بنایاجائے کہ جب بھی پیارے نبی کانام مبارک آئے تو اس کے ساتھ لازمی طور پر خاتم النبین لکھااورپڑھاجائے یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ جس طرح پنجاب اسمبلی نے یہ اقدام کیاے اسی طرح ہماری اسمبلی کی عماررت کے اندرونی وبیرونی حصوں پربھی سنہرے حروف میں آناخاتم النبین لانبی بعدی حدیث مبارک اردوترجمہ کے ساتھ لکھ دیاجائے بابرسلیم سواتی نے اپنی قراردادمیں کہاکہ ریسکیو1122کے جوان اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیں یہ جوان ہر ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے فوری ردعمل دیکرلوگوں کی خدمت کررہے ہیں کرونامیں بھی ریسکیو1122کے اہلکاروں کامثالی کردارہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ انہیں رسک ،پروفیشنل اور ایف ڈی اے الا?نسز دئیے جائیں ایم پی اے نذیرعباسی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ

پی کے36اورپی کے41کے علاقے پہاڑی علاقوں پرمشتمل ہے جہاں اساذہ کوہارڈایریاالائونس نہیں دیاجاتاجسکی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامناہے لہذایہ اسمبلی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ ان مذکورہ بالاعلاقوں کے اساتذہ کرام کو ہارڈایریازالا?نس دیا جائے ایک اورقراردادپیش کرتے ہوئے نذیرعباسی نے کہاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال

ٹی ایم او اورہائوس افیسرکوکٹیگیری بی کا الاونس نہیں دیاجاتاہے جس سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے لہذا ہسپتال میں تعینات ٹی ایم او اور ہا?س افیسر کو کٹیگری بی الا?نس دیاجائے ایوان نے خیبرپختونخوافیکٹریز(ترمیمی)بل مجریہ2021کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی بل وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…