لاہو ر(این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شائقین اور ہمارے
کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوسناک دن ہے، سکیورٹی کے خدشات کی بنا پر یکطرفہ فیصلہ بہت مایوس کن ہے۔ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟اپنے ٹویٹر پر قومی ٹیم کے چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)میں سنے گا۔