اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

میں نے دنیا کے 60ممالک کا دورہ کیا ہے ،پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے ، آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین کا پاکستان کے حق میں بیان

datetime 17  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ۔ کرکٹ سیریز کی منسوخی کے حوالے سے آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ میں دنیا کے 60ممالک کا سفر کیا ہے اور پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے

انٹرنیشنل (ون ڈے) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ ہو گئی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیںکہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ۔پھر خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتایا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے مختصر اعلامیہ کے مطابق جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی، وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ قبل ازیں غیر ملکی میڈیا نے بتایاکہ نیوزی لینڈکی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے سبب راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ کیلئے اسٹیڈیم آنے سے انکار کردیاجس کے بعد میچ منسوخ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام، پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کیں لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے 11 ستمبر کو پاکستان آئی تھی،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی، میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے۔اس کے علاوہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول پانچ ٹی 20 میچز بھی کھیلنے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…