اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ شاہین آفریدی کو الاٹ

datetime 17  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کے نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ پہنیں گے جس پر انہیں فخر ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ

’میں نے اس قمیص کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔‘ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو حقیقتاً اس کے حقدار ہیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ شاہین میں آپ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ، بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنچ چکے ہیں ۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین آفریدی کا رشتہ طے ہو چکا ہے۔‎



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…