اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونیوالی سریز منسوخ کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سےرابطہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔ پاک اور نیوزی لینڈ کے مابین شروع ہونے والا میچ کرونا کی نظر ہو گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے 2 اہم ترین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں گئیں جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاک اور نیوز ی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔