اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘نامی فلم تیارکرلی گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن ) گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی 50 سالہ زندگی پر ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم تیار کرلی۔سلمان احمد نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں حقیقی ویڈیوز اور تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ان کے بقول ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم میں عمران خان

کی 50 سال کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو گزشتہ 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کے پاس ان کی کئی پرانی ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں جب کہ انہوں نے دیگر ذرائع سے بھی مواد حاصل کیا۔سلمان احمد کے مطابق ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم چار حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلے حصے میں عمران خان کی وزیر اعظم بننے سے پہلی کی زندگی اور سوچ کو دکھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دستاویزی فلم کے دوسرے حصے میں عمران خان کے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سیاسی خیالات ہیں جب کہ تیسرے حصے میں وبا کے باوجود حالات سے نمٹنے اور ا?خری حصے میں وزیر اعظم کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم انگریزی زبان میں تیار کی گئی ہے اور اس میں کئی عالمی رہنماو?ں اور مشہور شخصیات کے انٹرویوز بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے خود اور فلم ساز شعیب منصور نے شوٹ کیا۔سلمان احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ابھی مذکورہ دستاویزی فلم کو پاکستان میں نشر کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا کہ اسے کہاں اور کس پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے۔ان کے مطابق وہ مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ سمیت دیگر خطوں کے مختلف پلیٹ فارمز سے مذکورہ دستاویزی فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ سلمان احمد کی جانب سے تیار کی گئی دستاویزی فلم کے ٹریلرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے ا?فیشل سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ ڈاکیومینٹری کو ا?ئندہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔دستاویزی فلم کے جاری کیے گئے دو ٹریلرز میں وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانی اور بچپن سمیت ان کے سیاست میں ا?نے اور اقتدار میں ا?نے کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔دستاویزی فلم کے بیک گراو?نڈ میں ’جنون میوزیکل بینڈ‘ کی موسیقی دی گئی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…