جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر بجلیاں گرادیں، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے منصوبے پر عملدرآمد کا آغازکردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروغ افرادی قوت پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے بتایا کہ فروغ افرادی قوت پروگرام 89 سکیموں پر مشتمل ہے۔

اس کے ذریعے سعودی وژن 2030 کے 16 سٹراٹیجک اہداف پورے ہوں گے۔ اس حوالے سے ولی شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ‘فروغ افرادی قوت پروگرام سعودی وژن 2030 میں شامل ہے۔ یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قومی افرادی قوت میں مسابقت کا جذبہ مضبوط کرے گا۔ ہمارے عوام موجودہ اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہری کی استعداد پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ نیا پروگرام معاشرے کے تمام طبقوں کی ضروریات اور آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ولی عہد کے مطابق ‘افرادی قوت کے فروغ کا سفر بچپن سے شروع ہوگا۔ کالجوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں سے ہوتے ہوئے لیبر مارکیٹ تک پہنچے گا۔اس کا مقصد شہریوں میں مہارتیں پیدا کرنا اور ان کی علمی قابلیت کو بڑھانا ہے۔ لیبر مارکیٹ کے نت نئے تقاضوں کو پورا کرنا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ولی عہد نے کہا کہ کمسنی سے بچوں کی استعداد بڑھانے کے لیے نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم ہوں گے۔ بچوں کی نجی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ طلبہ کو لیبر مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پیشہ ورنہ رجحانات متعین کرنے میں مدد

کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فروغ افرادی قوت پروگرام مملکت میں افرادی قوت کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت کا اہتمام کرے گا۔ اس حوالے سے متعدد اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ 23 فیصد سے 90 فیصد تک بچوں کو نرسری سکولوں سے منسلک ہونے کے مواقع مہیا ہوں گے۔ 2030 تک سعودی عرب کی دو یونیورسٹیوں کو دنیا کی سو بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…