منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا کی صورت حال میں بہتری کے باعث کئی پابندیوں میں نرمی کردی ہے جبکہ ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا،کراچی میں اتوار اور دیہی سندھ میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگامحکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز عملدرآمد و کاروباری اوقات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیاہے، جس کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔

جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا، کراچی میں اتوار جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی تاہم انڈور ڈائننگ کے لئے ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔ ریسٹورنٹس میں 50 فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی لیکن جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکیں گے، مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے، تفریحی پارکس، واٹرپارکس، پبلک پارکس اور سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت نے شادی بیاہ کی ان ڈور تقریبات کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ڈور تقریبات میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی جب کہ اوپن ایریا میں شادی بیاہ کی تقریبات میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…