جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

وضو شروع کرتے وقت یہ ایک دعا پڑھ لیا کریں، پھر اس کا کمال دیکھیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ لوگوں نے جب وضوشروع کرنا ہے سب سے پہلے ” بسم اللہ” پڑھ کر کوشش کرنی ہے کہ پوری سنت کے مطابق وضو ہو۔ اور سنت کےمطابق سنتوں کا خیال کرتے ہوئے آپ نے وضو کرنا ہے۔ اور پھر وضو کے درمیان میں جیسا کہ وضو چار فر ض ہیں اس میں پہلا فرض مکمل چہرے کا دھونا، دوسرا فرض کہنیوں سمیت دونوں بازؤں کا دھونا،

تیسرا فرض چوتھائی سر کا مسح کرنا، چوتھا فرض ٹخنے سمیت اپنےدونوں پاؤں کا دھوناتو یہ چار چیزیں ایسی ہیں جن میں سے اگر کوئی ایک بھی چھوٹ گئی یا کمی رہ گئی ۔توآپ کا وضو نہیں ہوگا۔ لہٰذا جب آپ نے وضو شروع کرنا ہے۔ اور ان چار کے درمیان میں پہنچنا ہے ۔ یعنی چہر ہ اور بازو دھونےکے بعد یہ والا عمل کرنا ہے۔ یہ دعا آپ نے پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے سر کامسح کرنا ہے۔اور دعا یہ ہے کہ جس کوہم وضو کے درمیان والی دعا بھی کہتےہیں۔ جو مسنون دعاؤں والی کتابیں ہیں ان کے اندر مل جائےگی۔ وہ دعا یہ ” اللھم اغفرلی ذنبی ووسع لی فی داری وبارک لی فی رزقی” ہے۔ اس دعا کا ترجمہ اتنا خوبصورت ہے کہ آپ سمجھ جائیں گے کہ اس سے ہمارے کونسے کونسے مسائل حل ہوں گے۔ وضو کرنے والا کہہ رہا ہے ” اے اللہ ! میرے گن اہوں کو مع اف فرما ، یا اللہ! میرے گھر کو کشادہ فرما، یا اللہ ! میرے رزق میں اضافہ فرما ، اے اللہ مجھے ان لوگوں میں شامل کردے جو تیرے سے ت وبہ کرتےہیں ، معافی مانگتے ہیں۔اے اللہ! مجھے اپنے پاکیزہ بندوں میں شامل فرما۔ وہ لوگ جو صاف وستھرا اور پاکیزہ رہتے ہیں ۔ا ور تجھے محبوب ہیں۔ ان میں شامل فرما۔ کتنا زبردست اور پاورفل والا ترجمہ ہے۔علماء نے لکھا ہے جو انسان کے وضو کے درمیان والی دعا کا اہتمام کرے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اس کو اپنا گھر نصیب فرماتے ہیں جیسا کہ یہ مانگ رہا ہے ۔ یا اللہ! میرے گھر کشادہ فرما۔ اب جو بے گھر ہوگا اللہ تعالیٰ اس کے لیے کشادگی کریں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنا گھر اس کو نصیب فرمائیں گے۔ جو بے روزگارہوگا اللہ تعالیٰ اس کو رزق حلال عطافرمائیں گے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس پر ضرور عمل کریں۔ جس نے بھی اس پر عمل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنا گھر بھی عطا کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس کے رزق کے اندر وسعت بھی پیدا کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…