ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شہریوں کو گھر بیٹھے 20 سے زائد سہولیات کی فراہمی صرف ایک کلک کی دوری پر

datetime 14  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)بزدار حکومت عوام کو ای سہولتیں دینے میںسب سے آگے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرشہریوں کو 20 سے زائد خدمات ایک کلک کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے محصولات وصول کئے ہیں اور 55 لاکھ سے زائد شہری ای پے کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دی جا رہی ہیں۔وقت کی بچت کے ساتھ ٹیکس کی آسان ادائیگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، کاٹن فیس، ای آکشن اور موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن و ٹرانسفر فیس ای پے کے ذریعے کی جا سکتی ہے اور اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی ادائیگی ای پے کے ذریعے ممکن ہے۔لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ٹریفک چالان کی ادائیگی ای پے کے تحت ہو سکتی ہے۔بورڈ آف ریونیو میں انتقال (میوٹیشن) فیس، فرد فیس اور ای سٹیمپنگ فیس کی ادائیگی ای پے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت میں بزنس رجسٹریشن فیس اور سکول ایجوکیشن کے تحت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کیلئے ای پے کے تحت سہولت دی گئی ہے۔ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میںروٹ پرمٹ اور وہیکلز فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ای پے کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔محکمہ آبپاشی میں ای آبیانہ سسٹم شروع کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ای آبیانہ کا آغاز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ سے کیا گیا ہے۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ورکرز پارٹیسیپیشن فنڈ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تحت روٹ پرمٹ ای پے کے تحت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو ہر سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔پنجاب ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور عوامی خدمات کی فراہمی، کاروبار میں آسانی او رنوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے۔آٹومیشن کی وجہ سے عوام کو سرکاری محکموں کے چکر نہیں لگانا پڑتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…