جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈین عمر شریف کی طبیعت میں بہتری آگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لیجنڈ اداکارعمرشریف کے اہل خانہ کے مطابق عمرشریف کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔معروف کامیڈین کے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر چند منٹ قبل ایک پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے

اور وہ ایئر ایمبولینس کے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے بتایاکہ یہ سن کر اور دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لوگ عمر شریف کے اسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اسپتال میں لی گئی تصاویر اور کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔زرین عمر نے ویزے کے عمل کوجلد یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیااور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت،مرتضی وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم ہائوس کے عملے سمیت تمام معاملات میں اہم کردار اداکرنے میں اینکر پرسن وسیم بادامی کا بھی شکریہ ادا کیا۔زرین غزل نے کہا کہ عمرشریف کی صحت کافی بہتر ہے انہیں صرف دل کا عارضہ ہے، عمرشریف کی یادداشت جانے کی خبرغلط ہیں۔عمر بھر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لیجنڈری اداکار عمر شریف علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں عمرشریف کے مداح ان کی صحتیابی کیلئے دعا گوہیں وہیں سیاسی اور سماجی شخصیات ان کی عیادت کیلئے اسپتال کارخ کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…