پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ کے مالیاتی نظام میں 163 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ سرکار ایک سال میں اربوں روپے ڈکار گئی، سندھ کے مالیاتی نظام میں163 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایک اور سنسنی خیز آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے جو سال برائے

2019 تا 2020 کی ہے۔ اس آڈٹ رپورٹ میں سندھ میں 163 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیالوں کی سرکار نے من پسند افسران اور ملازمین کو نوازنے کے لیے 3 ارب روپے خلاف ضابطہ تقسیم کردئیے، جب کہ سندھ کے مختلف محکموں میں خریداری کی مد میں 47 ارب روپے کرپشن کی نظر ہوئے۔ سندھ حکومت نے بغیر دستاویزی ثبوت کے ریکارڈ 113 ارب خرچ کردیئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمین و افسران کو 2 ارب کے قرضے دیے جو کہ تاحال واپسی نہیں لیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں سندھ حکومت کی اپنی انشورنس کمپنی ہونے کے باوجود نجی انشورنس کمپنی کی خدمات لینے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے خزانے سے مذکورہ نجی کمپنی کو 12کروڑ خلاف ضابطہ ادائیگیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سرمایہ کاری کی مد میں ملنے والے 9 ارب روپے منافع کا ریکارڈ بھی ظاہر نہیں کیا، جب کہ ماہانہ پنشن کی مد میں نو کروڑ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 998 ملین روپے بجٹ سے اضافی خرچ کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…