بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

شہبازشریف کی پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کو پوری حزبِ اختلاف کے ساتھ میڈیا کے احتجاج میں شمولیت کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا میڈیا کے ساتھ مل کر راستہ روکیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے فسطائی اور مسترد حکومت کا مستردشدہ کالا قانون ہے، منظور نہیں ہونے دیں گے ،رلیمنٹ کے باہر میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا کے ساتھ ان کے احتجاج میں عملی طورپر شریک ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے کو تمام صحافتی نمائندہ تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں، ان کی رائے لی گئی نہ مشاورت ہوئی،مسلط شدہ حکومت کو قوانین اور فیصلے مسلط غندہ گردی اور طاقت سے مسلط نہیں کرنے دیں گے ،کالے قوانین اور اقدامات سے حکومت کا کالا سیاہ چہرہ روشن نہیں ہوگا، یہ کالا ہی رہے گا ،میڈیا کی زباں بندی سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی ،حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہاء ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…