جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے، حکم جاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کیمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے

۔انہوںنے کہاکہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔انہوںنے کہاکہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔عامر عظیم باجوہ نے کہاکہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایکو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے جبکہ نئے موبائل تصدیقی سسٹم نے ڈھائی کروڑ غیر قانونی موبائل ڈیواسز کو بلاک کیا اور پچاس لاکھ سے زائد ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل بلاک کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…