بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بھارت کا طالبان کوریاستی ایکٹرتسلیم کر نے کا عندیہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)طالبان کی کابینہ کے اعلان کے بعد حکومت نے غور و فکر کے بعد طالبان کے لیے کابل کی انتظامیہ جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلی بار اپنے ایک سرکاری بیان میں طالبان کو ریاستی ایکٹر کے طور پر تسلیم کرنے کا اشارہ کیا ۔ آسٹریلیا کے ساتھ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں بھارت نے طالبان سے متعلق کہا کہ گروپ پورے افغانستان میں اقتدار اور اختیار کے عہدوں پر فائز ہے۔آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد جو مشترکہ بیان جاری کیا گیا اس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرا نے افغانستان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں انہیں بیرونی ممالک کے افراد کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزراء نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2593 کے مطابق دہشت گردی کے انسداد کے وعدوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے افغانستان میں اقتدار اور اختیارات کے عہدوں پر فائز لوگوں سے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…