پتوکی(این این آئی) پتوکی کے رہائشی علاقے لالہ پاک ہاؤسنگ سکیم میں بد بخت شخص نے منہ بولی بیٹی کی عزت لوٹ لی،ساتھی کے ذریعے ویڈیو بھی بنا لی،
پولیس نے متاثرہ لڑکی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لالہ پاک ہاؤسنگ سکیم میں محمد شریف اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ خالد کے گھر مہمان بن کر آیاجہاں لڑکی (س) بی بی اکیلی تھی،ملزم (س)جسے وہ اپنی منہ بولی بیٹی کہتا تھا زبردستی ایک کمرے میں لے گیااوراپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم کا ساتھی لڑکی کی ویڈیو بناتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا۔متاثرہ لڑکی نے تمام صورتحال سے اپنے خالو اور پھر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو آگاہ کیا۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے تحریری درخواست پر محمد شریف سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔