سردیوں نے دستک دے دی، محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

13  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ

پاکستان،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا۔سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…