اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمر شریف صاحب کو جلد ویزہ جاری ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ عمر شریف صاحب کے خاندان کے
تعاون سے وزیراعظم کے آفس نے عمر شریف صاحب کے ویزہ سے متعلق تمام کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں۔ انشاللہ بہت جلد ان کو ویزہ ایشو ہو جائے گا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے لگاتا رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔