بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم سے چینی کمپنیوں کے سربراہوں کی اہم ملاقات ،سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیداکرنے کی پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے

چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ژینگبانگ ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ایگزرٹ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے ۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رانگ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، شوکت فیاض ترین، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران بھی موجودتھے ۔وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے۔ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔ پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…