لاہور(این این آئی)مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار چھ ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔پولیس نے
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان ارسلان، افتخار اور مہران، شہریار، عابد اور ساجد کو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ اورپولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔