ماسکو (آن لائن) روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان انسانی ہمدردی کی
بنیاد پر امداد بھیجنے سے متعلق کام کر رہے ہیں۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا۔ واضع رہے کہ امریکی انخلا اور عالمی فنڈز بند ہونے کے بعد افغانستان کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات نے60 ٹن خوراک اور ادویات بھجوائی ہیں۔پاکستان نے بھی26میٹرک ٹن امداد افغانستان کو امداد بھجوائی ہے۔ سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن ا?ٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اب مزید ذمہ داری ہیکہ افغانستان کی معاشی اور انسانی مدد کریں۔ انہیں افغانستان کی سالمیت اور ا?زادی کو ملحوظِ خیال رکھتے ہوئے اس کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔