اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور (ائیر پورٹ 25 ، لکشمی چوک ، تاج پورہ 15، گلشن ِراوی 14، گلبرگ 11، مغل پورہ 08 ، سٹی06، اپر مال 04 ،اقبال ٹاؤن 03 ، جوہر ٹاؤن02 ، شاہی قلعہ،ثمن آباد 01) ، اوکاڑہ 01 ،خیبر پختونخوا: پاراچنار 10 ، گلگت بلتستان:بگروٹ 03 اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی41 اورلسبیلہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔