بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

لوگ اس حکومت سے اکتا چکے، پورے پاکستان میں شیر ہی شیر بول رہا ہے ،ووٹ کی طاقت سے ثابت ہوانواز شریف دلوں کا وزیراعظم ہے،سعد رفیق

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں شیر ہی شیر بول رہا ہے ،12ستمبر کا دن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فتح مبین کا دن ہے ،ایک بار پھر زندہ دلان لاہور نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں کا وزیراعظم ہے ،ووٹ کی ڈکیتی نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کو لوگوں کے دلوں سے

نہیں نکال سکی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے بعد اپنے دفتر کے باہر جشن کے لئے اکٹھے ہونے والے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر خواجہ عمران نذیر، ذیشان ملک، بلال یاسین، سید توصیف شاہ، میاں مرغوب احمد سمیت دیگر لیگی قائدین بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر ووٹ کو عزت دوکے نعرے بھی لگائے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے باشعور لوگوں نے ووٹوں کی خرید و فروخت کے دھندے کو مسترد کر کے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دی ہے ،والٹن کنٹونمنٹ کی 9 کی 9 نشستیں مسلم لیگ (ن) نے حاصل کی ہیں ،2015 میں ہم نے 10 میں سے 9 نشستیں جیتیں تھیں، اس سال ہم نے کلین سویپ کیا ہے ،لاہور کنٹونمنٹ میں ہم نے 6 نشستیں جیتی ہیں ،بھٹہ چوک کے قریب 3 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ نہیں دیا گیا لیکن مسلم لیگ (ن) کے شیروں کے سکیورٹی حصار کو وہ توڑ نہیں سکے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے ہمارے امیدوار پر حملہ کروایا ،ایک اور پولنگ اسٹیشن کے عملے کو پی ٹی آئی والوں نے 3 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا ،ہم نے پنجاب حکومت اور لاہور پولیس کے سربراہ کو کہا تھا جو آج چھپتا پھرتا ہے کہ علاقے کا امن خراب ہو گا ،میاں فقیر پر حملہ اور تشدد کرنے والوں کو لگام ڈالو ،ہم سے دور رہو، ہماری آوازوں کو ریاستی جبر کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا ،پولنگ عملے کو یرغمال بنانے والے سرکاری غنڈوں کو پکڑو اور انصاف کرو ،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لاہور میں آزاد کشمیر یا سیالکوٹ والا ڈرامہ رچائے ،یہ الیکشن کمیشن کے درپے ہیں ،تمہارے دن زیادہ نہیں ہیں ،کنٹونمنٹ کے انتخابات ٹیسٹ ہے ،لوگ اس حکومت سے اکتا چکے ہیں ،آئین پاکستان، جمہوریت، مسلم لیگ (ن)، نواز شریف، شہباز شریف، غیور کارکن زندہ باد۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…