بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

آٹھ ارب کی منی لانڈرنگ ، آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا گیا، فرنٹ مین کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف کیس الگ کردیا ، احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں ضمانت پر ہیں، نیب کا ریفرنس میں موقف ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا، گھر کی خریداری کے لیے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، 2009 سے 2013 تک صدارتی ہاؤس میں سرکاری ملازم کے طور پر کام کرنے والے مشتاق احمد کے بینک اکاؤنٹ سے 8 ارب 30 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی اور یہ رقم نجی ہاؤسنگ ادارے کو ادا کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…