جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی) کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات میں دونوں وارڈز میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بازی جیت لی۔ٹرن آوٹ 35فیصد رہا۔اتوار کے روز منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل بغیر وقفہ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا،

انتخابی عمل کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن ووٹنگ کیلئے سیکیورٹی کا سخت انتظام کر رکھا تھا۔ 2وارڈز میں مقابلہ کیلئے ووٹرز کی کل تعداد 3743تھی ان دونوں وارڈزمیں سبقت کی خاطر پنجہ آزمائی کیلئے 6امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔وارڈ نمبر 1میں ووٹرز کی کل تعداد 690تھی جبکہ 264 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ3 ووٹ منسوخ ہو گئے۔یہاں ٹرن آؤٹ 38 فیصد رہا۔اس وارڈ میں پی ٹی آئی کے میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر صلاح الدین112ووٹ لے کر اول پوزیشن پر رہے،مسلم لیگ ن کے محمود عثمان 94ووٹ جبکہ مسلم لیگ ق کے عمران بشیر وائیں نے 55ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 2میں ووٹرز کی کل تعداد 3053 تھی جن میں سے1035 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا،یہاں پی ٹی آئی کے محمد احمد شیخ،مسلم لیگ ن کے بلال جنجوعہ اور مسلم لیگ ق کے چوہدری رضوان نجف کے درمیان مقابلہ ہوا۔اس وارڈ میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوارمحمد احمد شیخ نے448 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،مسلم لیگ ن کے راجہ بلال جنجوعہ 405ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ق کے چوہدری رضوان نجف نے 142ووٹ حاصل کیے،اس وارڈ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 34فیصد رہا۔ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…