اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے، مذکورہ ٹیسٹ کی فیس اب صرف 5 ہزار روپے ہوگی۔تمام ایئرلائنوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کے چارجز 5ہزار روپے مختص کیے ہیں ۔