جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

راکاپوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما پہاڑ پر پھنس گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(این این آئی)چند روز قبل راکاپوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہِ پیما واجد اللّٰہ نگری جمہوریہ چیک کے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں سمیت پہاڑ پر پھنس گئے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نگر نے بتایا کہ پاکستانی اور 2 غیر ملکی کوہ پیما 6 ہزار 9 سو میٹر کی بلندی پر پھنس گئے ہیں۔

ڈی سی نگر کے مطابق یہ تینوں کوہ پیما راکاپوشی سر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ڈی سی نگر کے مطابق پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کوہ پیما کا ہاتھ فراسٹ بائٹ کے باعث کام نہیں کررہا ، دوسرا غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے۔ڈی سی نگر نے کہا کہ کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما واجد اللّٰہ اور جمہوریہ چیک 2 کوہ پیماؤں نے گزشتہ دنوں راکاپوشی کی چوٹی سر کی تھی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں واقع “بادلوں کی ماں” کہی جانے والی راکاپوشی کی چوٹی دنیا کی 27ویں بلند ترین لیکن کوہ پیماؤں کے لیے مشکل ترین مہمات میں سے ایک ہے۔خیال رہے کہ اس کی بلندی سطح سمندر سے 7 ہزار 788 میٹر ہے جبکہ اس کی چوٹی اور بیس کیمپ کے درمیان فاصلہ 5000 میٹر کا ہے۔ راکاپوشی کے علاوہ دنیا کے کسی بھی پہاڑ کی چوٹی اور بیس کمیپ کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں ہے۔واجد اللّٰہ نگری دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے راکاپوشی کو سر کیا، ان سے قبل کرنل شیر خان نے 1979 میں راکاپوشی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…