جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ، لاہورمیں امیدوار نے ووٹرز کیلئے 600 کلو قورمہ، 5 ہزار نان بنوا لئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن، این این آئی )لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے دوران لاہور کی مدینہ کالونی چونگی امر سدھو کے ایک پولنگ سٹیشن پر ایک امیدوار نے اپنے ووٹروں کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا ۔امیدوار کا دعویٰ ہے کہ اس نے ووٹروں کے لیے کھانے میں 600 کلو

چکن قورمہ اور 5 ہزار نان روٹی کا اہتمام کیا ہے۔ لاہور میں دیگر کئی امیدواروں کی جانب سے بھی پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔امیدواروں کی جانب سے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کے دوپہر کے کھانے کے لیے بریانی، قورمہ اور قیمے والے نان تیارکرائے گئے ہیں، دوسری جانبکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 7سے امیدوار صداقت محمود بٹ انتقال کر گئے جس کی وجہ سے مذکورہ وارڈ کی جنرل نشست پر تمام کارروائی منسوخ کردی گئی ۔بتایا گیاہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر7کی جنرل نشست پر حصہ لینے والے پی ٹی آئی ( نظریاتی )کے امیدوارصداقت محمودبٹ جن کا انتخابی نشان بیٹسمین تھا پولنگ کے روز انتقال کر گئے ۔ ریٹرننگ آفیسر محمد بلال رشید نے امیدوارکے انتقال کے باعث مذکورہ وارڈ کی جنرل نشست کے انتخابات کے سلسلہ میں کی گئی تمام کارروائی کومنسوخ کر دیا ۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ 7میں وفات پانے والے امیدوار کا غلط نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔وفات پانے والے امیدوار کا نام صداقت محمود بٹ ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے شوکت محمود بٹ کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کیا ،شوکت محمود بٹ وفات پانے والے امیدوار کے والد کا نام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…