کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔اس سے قبل جون اور جولائی میں بھی مراد علی شاہ ایک، ایک ہفتے کے لیے نجی دورے پر امریکا جاچکے ہیں۔