لیہ(آن لائن )چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے ڈٹے رہو عوام آپ کے ساتھ ہے، الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے حملہ کرنے والوں کو نااہل کرے ، انکا کہنا ہے ہماری اتحادی جماعتیں سیاسی میدان چھوڑ چکی ہیں، عوام اب سلیکٹڈ کا راج بھگت رہے ہیں،لیکن اگر ن لیگ اورمولانا فضل الرحمان چاہیں تو ہم حکومت گرا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سیاسی دوستوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، پنجاب کے عوام کے ساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے،موجودہ حکومت چینی، چاول اور گندم درآمد کر رہی ہے، ہر روز مہنگائی کا بم پھٹتا ہے، حکومت نے ٹیکسز بڑھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام عوامی حکومت کو ترس رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، کبھی بجلی، کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ برداشت نہیں کر سکتے ، پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب مزدور اور کسان کے لیے بینظیر بھٹو کے منشور کا نفاذ کریں گے، بینظیر بھٹو ایک ماں کی طرح عوام کا خیال رکھتی تھی، ہمیں پاکستان بچانا اور کٹھ پتلی کو بھگانا ہے، جیالوں کو دیکھ کر بنی گالا سے چیخیں نکل رہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں،
بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پنجاب کو سازش کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت سے محروم رکھا گیا ، پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہی ہے،کبھی بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے،ہر روز
ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے۔ ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جیالے ساتھ دیں ہم نے سلیکٹڈکو گھر بھیجنا ہے،تخت لاہور اور سلیکٹڈکا راج نہیں چاہئے،حکومت نے سٹیل ملز کے 10 ہزار خاندانوں کو بے روز گار کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسان ، مزدور اور نوجوانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آٹے کی قیمتوں کو سابقہ قیمت پر بحال کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ
ڈٹے رہو عوام آپ کے ساتھ ہے،الیکشن کمیشن حکومت کے نشانے پر ہے ، الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرکے حملہ کرنے والوں کو نااہل کرے۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں گو عمران گو کے نعرے لگوا دیئے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو حق نہیں ہے کہ وہ اس ملک پر حکمرانی کریں ،پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے،ہم کٹھ پتلی بزدار کو بھی گرائیں گے،اگر ن لیگ اورمولانا فضل الرحمان چاہیں تو ہم حکومت گرا سکتے ہیں۔