اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے، مریم اورنگزیب

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرکے اور ان وفاقی وزرا کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن کو بے اختیار بنا کر وزیر اعظم کو اختیار دینے کا منصوبہ ہے ۔وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے، الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات دئیے جائیں،

جب آواز اٹھاؤ تو کہتے ہیں این آر او نہیں ملے گا۔بولیں اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اتنی اچھی ہے تو پھر سوالات کے جواب کیوں نہیں دئیے جارہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کے ہمراہ وفاقی وزراء کی الیکشن کمیشن کے خلاف پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دہاوا بولا گیاالیکشن کمیشن کیخلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے کرائے کے ترجمانوں نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہیں ، ، آرٹیکل 218 کے مطابق انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ن لیگ نے عوام کو بتایا ووٹنگ مشین فراڈ ہے۔ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی گئی، الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے تحت کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہے ۔الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والے وفاقی وزراء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے ، الیکشن کمیشن پر حملہ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات میں اصلاحات کیلئے 119 اجلاس بلوائے اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیلئے

صرف تین اجلاس ہوئے پارلیمنٹ کی مضبوطی کی آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ کل اسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے بولیں پاکستان کسی کے والد صاحب کی جاگیر نہیں ہیاس وقت وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا مہنگائی پر پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے این آر او نہیں ملے گا کہا پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنا نئے انتخابی اصلاحات قانون میں ختم کر دیا جائے گاایسا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے پارٹی فنڈنگ کو ظاہر کرنالازم نہیں ہوگا ایسے کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔پی ایم ڈی اے کے زریعے صحافیوں کو دبایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…