منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے،کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائیگا،پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں،چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماسنیٹرفیصل واوڈاکی رہائش گاہ پران والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے، امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائیگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کا کردار بہت اہم ہونے جارہا ہے، دنیاجانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج چالیس سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 مہینے مذاکرات ہوئے، جس کی صورت میں امریکا اکتیس اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکائونٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے اور کب کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، دنیا کے چلنے اور انداز اختیار کرنے کا فیصلہ بھی عمران خان کا ہی ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے پنج شیر کے حوالے سے کیے جانے والے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں،

طالبان جانے اور افغانستان جانے۔شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دو خواتین سمیت تین لوگوں کو طورخم کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی، جن میں سے دو خواتین واپس آچکی جبکہ ایک ایمبولینس جالندھر میں خراب ہے، سرحد سے علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور عمران خان خان کی حکومت مزید ترقی کرے گی ، چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…