بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر شریف کے علاج کیلئے حکومت سے مالی مدد نہیں مانگی،عمر شریف کیلئے ایک ایک منٹ قیمتی ہے، اہلیہ زرین عمر شریف

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عْمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔ زرین عْمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔زرین عْمر شریف نے کہا کہ

پچھلے ماہ عمر شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا، ایک ہفتے پہلے عمر شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔اْنہوں نے کہا کہ اگر عمر شریف کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا تو ان کی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کرنا پڑے گی۔زرین عْمر شریف نے کہا کہ عمر شریف کیلئے اوپن ہارٹ سرجری نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اْمید ہے کہ ویزا جلد جاری ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کے نامورکامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف کے اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکار کے علاج کے لیے حکومت یا کسی اور سے مالی مدد نہیں مانگی۔عمر شریف کے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر کی جانے والی مختصر وضاحتی پوسٹ میں ادکار کی اہلیہ زرین غزل اور بیٹے جواد عمر کے نام سے منسوب پیغام میں بتایا گیا کہ انہوں نے حکومت سے صرف ویزا سہولیات سے متعلق مدد مانگی ہے۔پوسٹ میں لکھا گیا کہ عمر شریف یا ان کے اہل خانہ نے حکومت یا کسی اور ادارے سے مالی مدد نہیں مانگی بلکہ جلد سے جلد علاج کے لیے بیرون ملک منتقل ہونے سے متعلق ویزا سہولیات کی مدد طلب کی تھی۔پوسٹ میں نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان وسیم بادامی،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل،شاہد آفریدی اور امریکا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب اور سفیر بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔مختصر پوسٹ میں بتایا گیاہے کہ حکومتی نمائندے اور دیگر لوگ عمر شریف کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے اداکار کی علاج کے لیے بیرون ملک جلد سے جلد منتقلی کے حوالے سے تمام اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…