کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر لگے بورڈز کو ہٹاکر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔جب کہ ٹرمینل پر طالبان کے متعدد جھنڈے لگائے گئے ہیں جن پر درج ہے امارت اسلامی دنیا بھر سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔