اسلام آباد (این این آئی)کورونا سے بچاؤ کے سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا،این ڈی ایم اے میں ایک سال کے دوران 78 کروڑ روپے
سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں حفاظتی سوٹ، فیس ماسک اور دیگر اشیاء کی خریداری میں عدم شفافیت کا انکشاف ہوا، رپورٹ کے مطابق کورونا حفاظتی سوٹ مہنگے داموں خریدنے سے 8 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، چین کی کمپنی کی جانب سے دس لاکھ ماسک ڈیلور نہ کرنے سے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے کروڑوں روپے کی خریداری کی گئی، غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے 26 کروڑ 45 لاکھ روپے کا سامان خریدا گیا، تھرمل باڈی اسکینرز کی خریداری میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں، برطانیہ سے مائیکرون اسپرئیر کی خریداری میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔