نارووال(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی، مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی صدر ملک طارق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق دو عشروں سے زائد عرصہ مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر رہنے والے ملک طارق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی،صدر ویلفیئر ونگ سینٹرل پنجاب چوہدری سجاد مہیس،چیئرمین زکوۃ کمیٹی امجد خان کاکٹرکی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ ملک طارق اعوان نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ (ن)کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق صدر (ن) لیگ ملک طارق اعوان کے مطابق وہ کل سوموار وہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔