اسلام آباد (آن لائن) افغانستان کی صورت حال پر علاقائی ملکوں کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، انٹیلی جنس چیفس کے اجلاس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض احمد نے کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جلاس میں چین، ایران، روس کے انٹیلی جنس سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے بھی شرکت کی۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی صورت حال پر غور کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔